توشہ خانہ ٹوکیس:بغیرکسی کارروائی کےسماعت ملتوی

0
16

بانی تحریک انصاف عمران خان اوربشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت بغیرکسی کارروائی کےپیرتک ملتوی کر دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کوکمراہ عدالت میں پیش کیاگیا۔
سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹرز اور وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کی گئی۔عدالت میں سماعت بغیر کسی کارروائی کے پیر تک ملتوی کر دی گئی ۔
معاون وکیل نےکہاکہ پراسیکیوشن کے سینئر وکلا عدالت حاضر نہیں ہو سکے،راستے بند ہیں،سماعت ملتوی کی جائے، ایف آئی اے کا موقف یہ جان بوجھ کر درخواست ضمانتوں کو التوا دے رہے ہیں،درخواست ضمانتوں پر بلا جواز تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔

Leave a reply