توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان کیخلاف سماعت کل ہوگی

0
1

بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت کل  ہوگی۔
توشہ خانہ کیس 2 میں بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت کل اڈیالہ جیل میں منعقد ہوگی۔کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کل صبح 10 بجے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے جائیں گے، جب کہ ملزمان کے وکلا کی جانب سے گواہوں پر جرح بھی متوقع ہے۔
واضح رہےکہ توشہ خانہ کیس 2 میں یہ کارروائی جیل ٹرائل کے تحت ہو رہی ہے، جہاں سکیورٹی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالتی عمل جاری ہے۔

Leave a reply