
پاکستان ٹوڈے: ورک پلیس کے صارفین ہو جائیں خبردار۔۔۔میٹا نے فیس بک ورک پلیس کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے ورک پلیس نامی فیس بک کے آفس کمیونیکیشن پلیٹ فارم کو جلد بند کردیا جائےگا۔ فیس بک ورک پلیس کو مائیکرو سافٹ ٹیمز اور سلیک جیسے آفس کمیونیکیشن پلیٹ فارمز کے مقابلے پر متعارف کرایا گیا تھا۔
میٹا کی جانب سے ورک پلیس کو بند کرنے کی تصدیق کر دی گئی۔ ترجمان کے مطابق یہ پلیٹ فارم صارفین کو 31 اگست 2025 تک دستیاب ہوگا۔اسے پہلے فیس بک ایٹ ورک کہا جاتا تھا اور 2016 میں اسے عوامی طور پر متعارف کرایا گیا ، بنیادی طور پر اسے 2014۔ میں تیار کیا گیا اور 2 سال تک کمپنی کے اندر اسے استعمال کیا گیا
اور پھر کاروباری اداروں کیلئے متعارف کرایا گیا۔ ورک پلیس کی بندش کے فیصلے کے پیش نظر میٹا کی جانب سے اس سروس کو استعمال کرنیوالے صارفین کو ستمبر 2024 سے 50 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔
انسانی سرجنز سے زیادہ باصلاحیت روبوٹ سرجن متعارف
اپریل 25, 2026ٹک ٹاک کی طرف سے نیااےآئی فیچرمیم ڈی مکسرمتعارف
اپریل 24, 2026میٹا کی طرف سے واٹس ایپ پلس نیا سبسکرپشن پلان متعارف
اپریل 23, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکی شہریوں نے ایران جنگ کے خاتمے کی حمایت کردی
اپریل 1, 2026 -
بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر کی دریافت
اپریل 4, 2025 -
مصنوعی ذہانت کو قابو کرنے سے متعلق کوئی شواہد نہیں، تحقیق
فروری 15, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














