توشہ خانہ2کیس:سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی

0
79

توشہ خانہ2کیس کی سماعت بغیرکارروائی کےملتوی کردی گئی۔
اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمندنےتوشہ خانہ2کیس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیاجبکہ بشریٰ بی بی بھی پیش ہوئیں۔سلمان صفدرسمیت دیگروکیل صفائی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
استدعا کی گئی کہ وکلاصفائی کی ذاتی مصروفیات کےباعث سماعت ملتوی کی جائے۔
وکلاکی عدم موجودگی کےباعث گواہ کابیان ریکارڈنہ ہوسکا۔
عدالت نےتوشہ خانہ2کیس کی سماعت 30دسمبرتک ملتوی کردی۔

Leave a reply