توشہ خانہ ٹوکیس میں عدالت نےبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کوطلبی کانوٹس جاری کردیا۔
توشہ خانہ ٹو کیس بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، ڈیوٹی اسپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور نےکیس کی سماعت کی ۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
عدالت نےاستفسارکیاکہ آپ نے کچھ کہنا ہے ؟
وکیل سلمان صفدرنےکہا مجھے آپ کے پاس بھیجا گیا کچھ کہنا چاہوں گا ۔
جج ہمایوں دلاورنےکہاکہ میں سن نہیں سکتا 16 ستمبر کے لیے فکس کر رہا ہوں ، میں ان کو بھی نوٹس کر رہا ہوں ان کو آئندہ سماعت پر پیش کریں ۔ 16 ستمبر تک سماعت ملتوی کررہاہوں۔
وکیل سلمان صفدرنےکہاکہ مجھے اچھا لگتا اگر آپ میری گزارشات سن لیتے،ایک ہی طرح کا توشہ خانہ کیس ہے، ملزمان بھی وہی ہیں۔اسپیشل جج سینٹرل ون کا کیس ہے۔
جج ہمایوں دلاورنےکہاکہ مجھے دلچسپی ہی نہیں کیس میں۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طلبی کا نوٹس جاری کرتےہوئے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 16 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس 16 ستمبر کو سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔
ڈینگی کےوارجاری،مزید149کیسزرپورٹ
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں پہلا اجلاس
مارچ 9, 2024 -
ایڈہاک ججزکی تقرری:چیئرمین پی ٹی آئی کی مخالفت
جولائی 16, 2024 -
کے پی کے میں ٹماٹروں پر پابندی عائد
جون 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔