تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

0
97

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں مغربی ہواوں کا سلسلہ 27 مارچ کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہو گا۔

ہواؤں کا سلسلہ 28 مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواوں اور بارشوں کا سلسلہ 31 مارچ تک جاری رہے گا۔

27 سے 31 مارچ کے دوران اسلام آباد سمیت مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔  خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ 27 سے 31 مارچ تک جاری رہ سکتا ہے۔  27 مارچ سے 1 اپریل تک گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان۔

27 سے 29 مارچ کے درمیان بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ۔ 29 سے 30 مارچ کے دوران مری گلیات سمیت خیبر پختونخوا کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائڈنگ کے خدشات۔

Leave a reply