
طلبا کیلئے خوشخبری، تین ہزار سکولوں و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کی منظوری، پنجاب حکومت کا صاف پانی کی فراہمی کے لیے بڑا فیصلہ ،صاف پانی اتھارٹی 3ہزار سکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گی۔
صوبائی وزراء بلال یاسین اور رانا سکندر حیات کی زیرصدارت اجلاس میں چیئرمین پنجاب صاف پانی اتھارٹی چودھری زاہد اکرم نے شرکت کی ،سی ای او سید زاہد عزیز اور ڈی جی او اینڈ ایم زوہیب بٹ بھی موجود تھے۔
وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے کہا پائلٹ پراجیکٹ میں 3 مدارس اور تین سکولز سے آغاز کیا جائیگا، کونسلز کی مدد سےفلٹریشن پلانٹس لگانے کیلئے فنڈز دیئے جائیں گے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے طلبا موذی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، تعلیمی اداروں میں صاف پانی کے منصوبے انتہائی خوش آئند ہیں، پلانٹ پر چوکیدار سکول اور مدرسہ انتظامیہ خود لگائیں گے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایا کہ کمیونٹی سکولز سوسائٹی 40فیصد کم بجٹ میں پلانٹس لگائیں گے، منصوبوں کی صاف پانی اتھارٹی تکنیکی معاونت و مانیٹرنگ کریگی، سکولوں و مدارس انتظامیہ خود پلانٹس کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوں گے۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔