جاپان:جزیرے کیوشو سے سمندری طوفان شانشان ٹکراگیا

0
14

سمندری طوفان شانشان نےجاپان کےجزیرےکیوشومیں تباہی مچادی،طوفان کے باعث گھروں کی چھتیں اڑگئیں اور درخت گرگئے۔ ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔
جاپانی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق کیوشومیں سمندری طوفان ٹکرانےکےباعث پروازیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت جمعہ تک معطل کردی گئی، طوفان ٹکرانے کے وقت ہواؤں کی رفتار 252 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔جس کی وجہ سے متعدد گھروں کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں اورچھتیں اڑگئیں۔
رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔کیوشو میں 2 لاکھ 54 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔طوفان کے باعث شدید ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a reply