جدید ترین پیپلز بس سروس کا افتتاحی تقریب گاما اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی

0
52

پاکستان ٹوڈے: جدید ترین پیپلز بس سروس کا کراچی، حیدراباد، سکھر اور لاڑکانہ کے بعد اب میر پور خاص میں آغاز

تفصیلات کے مطابق آموں کے شہر میں اس سروس کا افتتاح سینئر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ،اطلاعات اور ایکسائز و ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن آج کریں گے ،افتتاحی تقریب گاما اسٹیڈیم میں دو بجے منعقد ہوگی۔

تقریب منتخب نمائندے اور میرپورخاص کے میئر بھی شرکت کریں گے،ابتدائی مرحلہ میں پیپلز بس سروس میرہور خاص بس اسٹینڈ سے جروار شاخ تک چلے گا، اس کا روٹ رنگ روڈ، سندھ ریونیو بورڈ،ڈی سی آفس،چار مینار چوک، اسٹیشن روڈ، اولڈ بس اسٹینڈ اور چاندنی چوک تک ہوگا۔

سینئر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ،اطلاعات اور ایکسائز و ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس کے آغاز پر میر پور خاص کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔

Leave a reply