جسٹس یحییٰ آفریدی کی مخالفت کرکے ہم کیوں اپنے لیے مشکلات پیدا کریں؟ شوکت یوسفزئی

0
12

تحریک انصاف کےسابق صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نےکہاہےکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا صاف ستھرا کردار رہا ہے، ان کی مخالفت کرکے ہم کیوں اپنے لیے مشکلات پیدا کریں؟
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کےسابق صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے 26 آئینی ترمیم کےنفاذکےبعدقا ئم خصوصی پارلیمانی کمیٹی سےپی ٹی آئی کےبائیکاٹ پراپنی قیادت کوسخت تنقیدکانشانہ بنایا۔
شوکت یوسفزئی نےتحریک انصاف کےوٹس ایپ گروپ میں پارٹی قیادت پرتنقیدکےنشتربرساتےہوئے کہاکہ چیف جسٹس کےتقررکےلئے قائم کمیٹی سےبائیکاٹ کافیصلہ درست نہیں تھا جب کہ ان کی جانب سے قیادت کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی مخالفت نہ کرنےکی تلقین بھی کی گئی۔
نجی چینل کےپروگرام میں گفتگوکرتےہوئے شوکت یوسفزئی کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی قیادت کو پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی، شرکت نہیں کرنی تھی تو وفاقی حکومت سےآئینی ترمیم پربات چیت کیوں کی؟
اُن کامزیدکہناتھاکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا صاف ستھرا کردار رہا ہے، ان کی مخالفت کرکے ہم کیوں اپنے لیے مشکلات پیدا کریں؟

Leave a reply