جعفرایکسپریس حملہ:سیکیورٹی فورسزکا کلیئرنس آپریشن،30دہشتگرد ہلاک، 190مسافر بازیاب

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کاحملہ اور 500 مسافروں کویرغمال بنانےکےبعدسیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری ہیں،جس میں 190مسافروں کوبازیاب کرالیاگیاجبکہ 30ملک دشمن عناصرکوجہنم واصل کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق جعفرایکسپریس کوئٹہ سےپشاورکےلئےروانہ ہوئی ، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تودہشتگردوں نےفائرنگ شروع کردی،جس سےٹرین کاڈرائیورشدیدزخمی ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کاکہناہےکہ دہشت گردوں میں خودکش بمباربھی موجودہیں،کچھ معصوم یرغمالی مسافروں کیساتھ خودکش بمباربیٹھےہوئےہیں،ملک دشمن عناصروں نےخودکش بمباروں کویرغمالیوں کیساتھ بٹھایا ہواہے،خودکش بمباردہشت گرد خودکش جیکٹیں پہنےہوئےہیں،دہشت گردخودکش بمبارمعصوم لوگوں کوڈھال کےطورپراستعمال کررہے ہیں،سیکیورٹی فورسزخودکش بمباروں کی وجہ سےانتہائی احتیاط سےکام لےرہی ہیں۔
ذرائع کےمطابق سیکیورٹی فورسزنےاب تک 190مسافروں کوباحفاظت بازیاب کرالیاہےجن میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں۔ جبکہ آپریشن کلیئرنس کےدوران 30دہشتگردوں کوجہنم واصل کیاجاچکاہےاور17زخمی مسافروں کوہسپتال منتقل کیاجاچکاہے۔
سیکیورٹی ذرائع کاکہناہےکہ دہشت گرداپنےبیرون ملک ہینڈلرزسےبذریعہ سیٹلائٹ فون رابطےمیں ہیں،سیکیورٹی فورسزنےچھوٹی ٹولیوں میں تقسیم دہشت گردوں کےگردگھیراتنگ کردیا۔
ٹرین سروس معطل:
امن وامان کےپیش نظرجعفرایکسپریس 3دن کیلئے معطل رہےگی جبکہ کوئٹہ سےکر اچی جانےوالی بولان میل کوبھی معطل کردیاگیا۔
سپریم کورٹ کابڑااقدام:اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی
مارچ 19, 2025190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت
مارچ 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس:ججزکیخلاف 30شکایات خارج
دسمبر 13, 2024 -
بارشیں ہی بارشیں :ملک بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کی پیشگوئی
فروری 23, 2025 -
ڈالرکی قیمت میں اضافہ
ستمبر 23, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔