جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس

0
161

پاکستان ٹوڈے: سابق صدر آصف علی زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں اہم پیش رفت، نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کردی۔

نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کرا دی ، سعودی عرب حکومت کی جانب سے 1997 میں گاڑی اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو تحفے میں دی گئی، اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے تحفے میں ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا۔

بعد ازاں تحفے میں ملی گاڑی کو وفاقی ٹرانسپورٹ پوول میں شامل کر لیا گیا تھا، 2008 میں اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف کو گاڑی خریدنے کی آفر کی، نواز شریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں بلکہ وفاقی ٹرانسپورٹ پوول سے خریدی۔

نواز شریف نے گاڑی کی قیمت ادائیگی جعلی بینک اکاؤنٹ سے نہیں کی، نواز شریف نے تحفہ ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کرایا، خریدتے وقت گاڑی توشہ خانہ کا حصہ نہیں تھی، عدالت نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے،

Leave a reply