سانحہ سوات،پشاورہائیکورٹ نےتحریری فیصلہ جاری کردیا

0
103

پشاور ہائیکورٹ نے سانحہ سوات سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پروونشل انسپکشن ٹیم کے چیئرمین عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ 7 دن میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔
عدالت نے حکم دیا کہ سانحہ سوات سے متعلق جامع رپورٹ 14 روز کے اندر جمع کرائی جائے۔
اس کے ساتھ عوامی تحفظ کے لیے اداروں کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر مشتمل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے۔
عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی رپورٹ پیش کریں، جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو حکم دیا گیا کہ وہ وضاحت دیں کہ دو ہیلی کاپٹرز کی موجودگی کے باوجود ان کا استعمال کیوں نہیں کیا گیا۔

Leave a reply