جمعیت علماء اسلام اور سنی اتحاد کونسل نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور سنی اتحاد کونسل کی جانب صدارتی الیکشن میں امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا
محمود خان اچکزئی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں، الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا خواہش ہے کہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی الیکشن میں ووٹ دوں لیکن پارٹی کا فیصلہ واجب ہے کہ ووٹ نہیں ڈالنا۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے صدارتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے
9مئی مقدمات،عدالت نےوکلاکودلائل کیلئےطلب کرلیا
دسمبر 7, 2024پنجاب حکومت کاکاروبارکارڈسکیم متعارف کرانےکافیصلہ
دسمبر 7, 2024سی ایس ایس امتحان 15 فروری سے شروع ہوں گے
دسمبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سینیٹ کی جنرل نشستوں کیلئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل
مارچ 29, 2024 -
محمد حفیظ کا قیمتی سامان چوری
مارچ 30, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔