جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کا گندم کی امدادی قیمت پر رد عمل

0
59

پنجاب کا کاشتکار آج پریشان حال ہے اور اس کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ کاشتکاری کے حوالے سے حکومتی پالیسی پچھلی حکومت کا تسلسل ہے۔

گندم کی خرید پر حکومت کی پالیسی انتہائی تشویشناک ہے ۔ حکومت گندم کا ریٹ تو دیتی ہے لیکن حکومتی سطح پر گندم کی خریداری نہ ہونے کے برابر ہے ۔

حکومت کے گندم نہ خریدنے سے کاشتکار کا حق مارا جائیگا اور مڈل مین ناجائز فائدہ اٹھائے گا۔ حکومت اگر کاشتکار کی گندم کا مناسب دام نہیں دے سکتی تو یوریا کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات سستا کرے۔

بیج مہنگائی کے سبب کسان کی قوت خرید سے باھر ہو چکا ہے۔ مافیا گنے کا معاوضہ ادا نہیں کررہا مگر حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ۔

کسانوں کی تنظیموں کو کاشتکاری پالیسی بناتے وقت آن بورڈ لینا چاہیے۔ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کا واحد حل خوشحال کاشتکار ہے۔ حکومت زرعی ادویات،بجلی،یوریا کھاد اور ٹیکسز میں کسان کو فوری ریلیف دے۔

مصنف

Leave a reply