ایگوآزو نیشنل بھی سرسبز و شاداب علاقوں میں سے ایک ہے اور یہ یونیسکو کے عالمی ورثے کا حصہ کہا جاتا ہے
پاکستان ٹوڈے: جنوبی امریکہ کے تقریباً نصف حصے پر قابض برازیل براعظم کا سب سے بڑا ملک ہے اور یہ اپنی ثقافت اور سبزے کے اعتبار سے دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے ۔ ایگوآزو نیشنل پارک بھی انہیں سرسبز و شاداب علاقوں میں سے ایک ہے اور یہ یونیسکو کے عالمی ورثے کا حصہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایگوآزو نیشنل پارک بھی انہیں سرسبز و شاداب علاقوں میں سے ایک ہے اور یہ یونیسکو کے عالمی ورثے کا حصہ ہے ۔ اس پارک میں بہت سے پرکشش مقامات ہیں جو دنیا میں کہیں نہیں مل سکتے ہیں۔ ان پرکشش مقامات کی خصوصی اور مختلف نوعیت ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔
ایگوآزو نیشنل پارک کو یونیسکو نے برازیل کے عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ 1934 میں قائم ہونے والے اس پارک کا رقبہ 672 مربع کلومیٹر ہے اور اس پارک میں 257 آبشاریں ہیں ۔ یہ ارجنٹائن، برازیل اور پیراگوئے کی سرحد پر واقع ہے اور اپنی پرکشش اور منفرد آبشاروں کے لیے مشہور ہے۔
ایگوآزو نیشنل پارک نایاب چرند و پرند کے علاوہ خطرناک جنگلی حیات کا گھر ہے جبکہ ایڈونچر کے شوقین افراد کیلئے بھی یہاں تفریح کا سامان موجود ہےاور یہی وجہ ہے کہ ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس حیرت انگیز پارک کو دیکھنے کے لیے برازیل کا سفر کرتی ہے۔
ایگوآزو نیشنل پارک کی سب سے منفرد تفریح میں ہیلی کاپٹر کی سواری شامل ہے کیونکہ آسمان پر اڑتے ہوئے آبشاروں کا ایک انوکھا نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔ اس کے علاوہ سینکڑوں فٹ کی بلندی سےاس پارک کی تصاویرلینےکا تجربہ یادگار لمحات میں سے ایک مانا جاتا ہے ۔
اس کےعلاوہ ماکوکو سفاری بوٹ کے ذریعے اس سرسبز اور گھنے جنگل کے درمیان پانی کا ایک طویل سفر سیاحوں کو قدرت کے حسین نظاروں سے روشناس کراتا ہے۔ دریائے اگوآزو میں رافٹنگ مہم جو افراد کی پسندیدہ تفریح ہے، دریائے اگوآزو میں رافٹنگ کا تجربہ بھی ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے ناصرف برازیل بلکہ ارجنٹائن کا نظارہ بھی کرسکتے ہیں ۔
ایگوآزو نیشنل پارک اور رات کا سماں ،، روشنی بکھیرتا چاند اور ہر جانب بکھری چاندنی میں ڈنر کرنا ،،، یہ منظر انسان کو رومانوی دنیا میں لے جاتا ہے۔ اس کےعلاوہ سیاحوں کیلئے کنواس بندرگاہ شاندار ڈنراور لذیذ مشروبات سے تواضع کی جاتی ہے اور اس دوران سیاح آبشاروں کے نظارے سےبھی لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ یہ تفریح یقینی طور پر زندگی بھر کا اور ناقابل فراموش تجربہ بن جاتی ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات:پوپ فرانس نےاہم اعلان کردیا
ستمبر 14, 2024امریکی صدارتی انتخابات:ڈونلڈٹرمپ نےاہم فیصلہ کرلیا
ستمبر 13, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پپیتے کے بیج کتنے قیمتی؟ جانیے اس رپورٹ میں
اپریل 20, 2024 -
عمران کو ملک چھوڑنے کی پیشکش,عارف علوی کا انکشاف
جون 5, 2024 -
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف دلائل مکمل
اپریل 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔