جنوبی ایشیامیں امن ،استحکام کیلئےدونوں ممالک ذمہ دارانہ حل نکالیں ،امریکا

0
21

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نےکہاہےکہ جنوبی ایشیامیں امن اوراستحکام کےلئےدونوں ممالک ذمہ دارانہ حل نکالیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نےکہاہےکہ پاکستان اوربھارت کےساتھ کئی سطح پررابطےمیں ہیں،کشیدگی کم کرنےکےلئےخطےکی صورت حال کومانیٹرکررہےہیں،جنوبی ایشیامیں امن اوراستحکام کےلئےدونوں ممالک ذمہ دارانہ حل نکالیں،دونوں ممالک ایساحل نکالیں جوطویل مدتی امن اوراستحکام کوبرقراررکھے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق ٹیمی بروس نےمزیدکہاہےکہ وزیرخارجہ مارکوروبیو نےدونوں ممالک کوذمہ دارانہ حل کامشورہ دیاہے،امریکی وزیرخارجہ نےپاکستانی وزیراعظم اوربھارتی وزیرخارجہ سے رابطہ کیااورکہا پاکستان اوربھارت کےساتھ رابطےجاری رکھیں گے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق اُنہوں نےکہاہےکہ ایران کےساتھ بات چیت کے چوتھےدورکےمقام کاابھی تعین نہیں ہوا،یوکرین کےساتھ اقتصادی شراکت داری دیرپاثابت ہوگی،روس اوریوکرین تنازع کےخاتمہ کے لئےقابل عمل تجاویز تیار کریں،ٹرمپ تنازعات کےخاتمےکےلئےسفارت کاری کوبروئے کار لانا چاہتے ہیں،ٹرمپ انتظامیہ امریکی تاریخ کی سب سےشفاف انتظامیہ ہے۔

Leave a reply