
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) 10کےپوائٹنس ٹیبل پرکونسی ٹیم آگے،تفصیلات سامنےآگئیں۔
ملتان سلطانزپی ایس ایل کے7میچ ہارنےوالی پہلی ٹیم بن گئی جس کےباعث ملتان سلطانزٹورنامٹ کے پوائنٹس ٹیبل پرآخری نمبرپرموجودہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے 6 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ اس کی پہلی پوزیشن ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نے 8 میچز کھیلے، جن میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی، 3 میں شکست ہوئی، جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا، قلندرز کی ٹیم کا 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔
اس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے، جس نے 7 میچز کھیل کر 4 میں کامیابی حاصل کی، جبکہ دو میں شکست ہوئی، اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔
کراچی کنگز کی ٹیم نے 7 میچز کھیل کر 4 میں کامیابی حاصل کی اورتین میں ناکام رہی، یوں وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
اسی طرح پشاور زلمی کی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے، جبکہ 8 میچ کھیل کر صرف ایک میں کامیابی حاصل کرنے والی ملتان سلطانز کا آخری نمبر ہے۔
یاد رہے کہ پہلی 4 ٹیمیں پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے میں جائیں گی، ایونٹ کا فائنل 18 مئی کو لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔
صاحبزادہ فرحان نے بھارت کےابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
جولائی 30, 2026پاکستانی فٹ بال ٹیم پہلی بار فیفا کے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی
جولائی 30, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | |||||
| 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
| 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
| 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
| 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
| 31 | ||||||














