جنوبی کوریا:مسافرطیارہ حادثےکاشکار،179افرادہلاک

0
118

جنوبی کوریامیں لینڈنگ کےدوران مسافرطیارہ خوفناک حادثےکاشکارہوگیا،جس میں 179افرادزندگی کی بازی ہارگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق جنوبی کوریا کی قومی ائیر لائن کاطیارہ تھائی لینڈکے شہر بنکاک سےواپس اپنےملک آرہاتھا،طیارے میں 175مسافر اور 6عملےکےافرادسوارتھے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی قومی ائیر لائن کےطیارےکوحادثہ اتوارکےروزموان ائیرپورٹ پر پیش آیا۔ ،جس میں 179افرادزندگی کی بازی ہارگئے،جس کی باقاعدہ طورپرقومی ایئرلائن نے تصدیق کی ہے۔حادثےمیں 2افرادکوزندہ بچالیاگیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق فائرحکام کاکہناتھاکہ طیارہ حادثہ ممکنہ طورپرپرندہ ٹکرانےاورخراب موسم کے باعث پیش آیاطیارےسےباہرگرنےکےباعث بہت سےلوگ ہلاک ہوگئے۔تاہم حادثےکی اصل وجہ کا اعلان مکمل تحقیقات کے بعدکیا جائےگا۔
جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل کنٹرول ٹاور نے طیارے سے پرندے ٹکرانےکی وارننگ بھیجی تھی۔
دوسری جانب سی ای او جیجو ائیر کا کہنا تھاطیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے، گرنے والےطیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثے پر معذرت خواہ ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا،طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم بعد ازاں ایمرجنسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔
یادرہےاس حادثےسےقبل جنوبی کوریاکےمون ایئرپورٹ 1997میں بدترین حادثہ پیش آیاتھاجس میں تقریباً200افرادہلاک ہوئےتھے۔

Leave a reply