موسمیاتی تبدیلی کےاثرات سےنمٹنے کیلئےشجرکاری ناگزیرہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز

0
27

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ  موسمیاتی تبدیلی کےاثرات سےنمٹنے کیلئےشجرکاری ناگزیرہیں۔

جنگلات کےعالمی دن پراپنےپیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ عوام درخت ضرور لگائیں،چاہےاس کےسائےمیں بیٹھنےکی توقع ہونہ ہو،بچے اپنےوالدین اوراساتذہ کرام کےنام پردرخت لگائیں،جنگلات کاوجود ماحول ،معیشت اورشہریوں کیلئےلائف لائن ہے،موسمیاتی تبدیلی کےاثرات سےنمٹنے کیلئےشجرکاری ناگزیرہیں،درخت لگائیں اورسموگ کےاندھیرےمٹائیں۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ عالمی یوم جنگلات پرصوبےبھرمیں15لاکھ پودےلگائےجائیں گے،وزیراعلیٰ پلانٹ فارپاکستان مہم کےتحت44لاکھ پودےلگائےجائیں گے،گرین پاکستان پروگرام کےتحت34لاکھ سےزائد پودےلگائےجائیں گے،صوبہ بھرکےزرعی جنگلات میں14لاکھ سےزائد پودےلگائےجائیں گے۔

Leave a reply