جوپاکستان کی ڈیفالٹ کابیانیہ بنارہےتھے،وہ آج کہاں ہیں؟آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےکہاہےکہ عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کے تحفظ اور ترقی کا ضامن ہے ،پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، جو پاکستان کی ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟۔بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ علم انسان کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے ،ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا شدہ ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے۔
آرمی چیف کامزیدکہناتھاکہ آزاد ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو لیبیا، شام، کشمیر اور غزہ کے عوام سے پوچھو۔آپ کی آنکھوں کی چمک دیکھ کر یہ یقین ہو جاتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
سید عاصم منیر نے کہا کہ عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کے تحفظ اور ترقی کا ضامن ہے ، جو پاکستان کی ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟۔بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف نے نوجوانوں سے کہا کہ زندگی امتحان کا نام ہے اور قرآن کی آیت پڑھیں ’کیا لوگ یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ صرف یہ کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ ‘ہم ایمان لائے، اور ان کی آزمائش نہ ہو گی؟
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں، ہم کسی صورت اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
2025 : سیاحت کیلئے دنیا کے 10 بہترین شہرکون سے ہیں؟
جنوری 15, 2025 -
آئی فون صارفین کیلئے نئی پریشانی
اپریل 5, 2024 -
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سیل:عدالت نےجواب طلب کرلیا
جولائی 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔