جو کچھ وزیر قانون کر رہے تھے ان کا ضمیر گوارا کررہا تھا،اسدقیصر

0
13

تحریک انصاف کےرہنما اسدقیصرنےکہاہےکہ جو کچھ وزیر قانون کر رہے تھے ان کا ضمیر گوارا کررہا تھا،ہم آزاد عدلیہ اور پارلیمنٹ کی مضبوطی چاہتے ہیں  ۔قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں رات کی تاریکی میں قانون سازی نہ مانیں گے ۔نہ ایسا ہونے دینگے ۔
آئینی ترامیم کےلئےقومی اسمبلی کااجلاس سپیکرایاز صادق کی زیرصدارت منعقدہوا۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئے رہنما تحریک انصاف اسدقیصر کا کہنا تھا کہ زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے پر سپیکر کے مشکور ہیں ،مولانا فضل الرحمان کو داد دیتے ہیں کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے، آئینی مسودے کا ڈرافٹ بلاول بھٹو کے پاس تھا مگر وزیر قانون  لا علم تھا ہم ا س ملک کے دشمن نہیں مگر حکومت تو بنیادی حقوق ہی سلب کرنا چاہتی ہے، آرٹیکل آٹھ اور 99 میں خوفناک ترامیم لارہے تھے بہتر تجاویز کو پبلک کریں ،وکلا اور پارلیمنٹ میں بحث کریں چوری کے ذریعے رات کے اندھیرے میں یہ ترامیم لانا چاہتے ہیں ۔
اسدقیصرکامزیدکہناتھاکہ یہ ایک دوسرے کو بھی دھوکہ دے رہے تھے ڈرامہ بازی چل رہی تھی، ہمارے چھ سات اراکین کو اغوا کرکے پنجاب ہاؤس رکھا گیا ۔ایو ان سے ووٹ لینا چاہتے تھے ایسی قانون سازی نہیں ہوتی یہ دھبہ ہے اگر اس ذلت سے قانون سازی کرنا ہے تو اس سے موت بہتر ہے ،یہ ڈنڈے کے زور پر چلتے ہیں جو وہ کہتے ہیں کرتے ہیں پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھایا جائے۔

گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ ہم آزاد عدلیہ اور پارلیمنٹ کی مضبوطی چاہتے ہیں ۔قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں رات کی تاریکی میں قانون سازی نہ مانیں گے ،نہ ایسا ہونے دینگے جو کچھ وزیر قانون کر رہے تھے ان کا ضمیر گوارا کررہا تھا، عدلیہ پر وارکیا جارہا ہے پارلیمنٹ کو کمزور کیا جارہا ہے ہم ایسی ہر قانون سازی کی ہر سطح پر مخالفت کرینگے کسی دھونس دھاندلی میں نہیں آئیں گے۔

Leave a reply