جی ایچ کیوحملہ کیس:شیخ رشیدنےفردجرم کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

0
23

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنےجی ایچ کیوحملہ کیس میں فردجرم کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمدنےسردارعبدالرازق ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائرکی۔
درخواست میں کہاگیاکہ میرےخلاف فردجرم عائد کرنے کے لئے ٹھوس شواہد موجودنہیں۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ مقدمےکے95گواہان میں سےکسی نےبھی شیخ رشید کو نامزدنہیں کیا،شیخ رشیدایف آئی آرمیں نامزدنہیں ہیں،شیخ رشید کا جی ایچ کیو حملہ کیس سےکوئی تعلق نہیں۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ ٹھوس موادموجودنہ ہوتوفردجرم نہیں لگائی جاسکتی۔شیخ رشیدکوضابطہ فوجداری کی دفعہ 265کےتحت بری کیا جانا چاہیے تھا ۔

Leave a reply