حج ادائیگی کے بعد ڈپٹی سپیکرکی پنجاب اسمبلی آمد،پرتپاک استقبال کیاگیا

0
14

حج ادائیگی کے بعد ڈپٹی سپیکرملک ظہیر اقبال چنٹر کی پنجاب اسمبلی آمد پر پرتپاک استقبال کیاگیا۔
سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب نے ملک ظہیر اقبال کو گلدستہ پیش کیا۔سیکرٹری پارلیمانی امور خالد محمود ، پرنسپل سیکرٹری برائے سپیکر عماد بھلی ، سٹاف افسر برائے ڈپٹی سپیکر عبدالقہار راشد نے انہیں خوش آمدید کہا۔
پرائیویٹ سیکرٹری تنویر اشرف اور ڈپٹی سپیکر کے دیگر پرسنل سٹاف کی طرف سے بھرپور استقبال کیاگیا۔اسمبلی سٹاف نے ڈپٹی سپیکر کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا۔

Leave a reply