بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد جوائے کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی حسینہ واجد واپس اپنے ملک جائیں گی۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد جوائے کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد عارضی طور پر بھارت میں مقیم ہیں۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت جیسے ہی انتخابات کی تاریخ کااعلان کرے گی حسینہ واجد واپس اپنے ملک جائیں گی۔
حسینہ واجد کے بیٹے نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عوامی لیگ انتخابات میں حصہ لے گی اور بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔اگر ضرورت پڑی تو میں بھی باقاعدہ سیاست میں قدم رکھوں گا۔
دوسری جانب برطانیہ کے وزیرخارجہ نے بھارتی ہم منصب کوفون کیا اور بنگلہ دیش کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا تاہم دونوں رہنماؤں کی گفتگو کی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
واضح رہےکہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد طلبا تحریک کے نتیجے میں حکومت ختم ہونے کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں اور تاحال بھارت میں مقیم ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان
ستمبر 14, 2024فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
توہین الیکشن کمیشن:فوادچودھری نےوقت مانگ لیا
اگست 6, 2024 -
رواں سال کے پہلے سمندری طوفان کی پیشگوئی
مئی 21, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔