حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کی شہادت کے موقع مرکزی جلوس کے انتطامات مکمل

0
66

کراچی:(پاکستان ٹوڈے) حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کی شہادت کے موقع پر کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائیگی، یوم علی کا جلوس آج دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا،شرکا علی رضا امام بارگاہ پر ظہرین ادا کریں گے، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

نشتر پارک میں مجلس صبح دس بجے منعقد ہوگی، مجلس سے علامہ ریحان حیدر رضوی خطاب کرینگے، مجلس کے بعد یومِ علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں برآمد ہوگا۔

یوم علیؓ کے سلسلے میں سخت سیکورٹی انتظامات، رات گئے راستوں پر کنٹینرز لگا دیئے، دکانیں سیل، مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا ہے۔

جلوس کی گزرگاہ میں آنے والی دکانیں اور مارکیٹیں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ماہر نشانے باز بھی اونچی عمارتوں پر تعینات ہیں۔

Leave a reply