حکمران جماعت مسلم لیگ ن نےپارٹی پالیسی کےلئےبڑافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کرانے کےلئےفیصلہ کیاگیاہے۔ وزیراعظم شہباز اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جلد بیٹھک ہوگی۔وفاقی وصوبائی حکومت ایک ہی موقف کو لیکر چلیں گی۔مختلف ایشوز پر ن لیگ کی دونوں حکومتوں کا ایک موقف ہوگا پارٹی پالیسی، فیصلوں کے تمام حکومتی و جماعتی رہنما پابند ہوں گے۔
ذرائع کےمطابق کوئی ذاتی رائے نہیں چلے گی۔پارٹی موقف ہی اہم ہوگا۔مسلسل خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا جا سکتا ہے۔تحریک انصاف پر پابندی پر مختلف موقف سامنے آنے پر فیصلہ کیا گیافوجی آپریشن پر بھی ن لیگ کے اندر مختلف آرا تھیں وزیراعظم شہباز کی ہدایت پر عطا تارڑ کے زیر صدارت میڈیا ٹیم کا اجلاس منعقدہوا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام میڈیا ٹیم، وزرا، پارلیمنٹر ین کو پہنچا دیا گیا۔ ٹی وی ٹاک شوز میں حصہ لینے والوں کی مانٹرنگ کی جائے گی۔ میڈیا ٹیم کے تسلسل کے ساتھ اجلاس ہوں گے۔گاہے بگاہے وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔