حکومت نےچینی کی قیمت 164روپےمقررکردی

0
30

وفاقی حکومت نے چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 164 روپےمقررکردی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکاچینی سےمتعلق گفتگوکرتےہوئے کہناتھاکہ وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی، چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔
اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ ایکس مل چینی کی قیمت 159 روپے ہوگی اور یقینی بنایا جائے گا کہ چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 164 روپے سے زائد نہ ہو، 274 سستے بازاروں میں چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جا ر ہی ہے، ملک میں چینی کی کوئی قلت ہے نہ ہوگی۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےوزیرخارجہ کامزیدکہناتھاکہ ملزمالکان کرشنگ سیزن بروقت شروع کریں گے، آئندہ سال کرشنگ سیزن یکم نومبرسے شروع ہوگا، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

Leave a reply