حکومت نے پھر عوام پر بجلی گرا دی، قیمت میں 4 روپے 56 پیسے کا بڑا اضافہ

0
81

حکومت نے پھر عوام پر بجلی گرا دی، قیمت میں 4 روپے 56 پیسے کا بڑا اضافہ

پاکستان ٹوڈے: حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گراتے ہوئے قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔
نگران حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔نیپرا کے مطابق قیمتوں میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ قیمتوں کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔حکام کے مطابق بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔واضح رہے کہ پہلے بھی نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4.13 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

Leave a reply