
سکولوں کی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری،حکومت کا طالبات کو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان، خیبرپختونخوا حکومت نے مڈل سکول کی طالبات کیلئےمفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
پی آئی یو نے 10 اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں ٹرانسپورٹ کی سہولت10پسماندہ اضلاع کی طالبات کودی جائے گی۔
مراسلے کے مطابق اس منصوبے میں صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقےاپر اور لوئر کوہستان، کولئی پالس، تورغر کالا پہاڑ، لکی مروت، ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور چارسدہ شامل ہیں۔ فیصلے کا اطلاق آئندہ تعلیمی سال کےآغاز سے ہوگا۔
مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے اس اقدام سے طالبات کو درپیش سفری مسائل کم ہوں گے اوروہ طالبات جن کا سکول گھر سے ڈیڑھ کلومیٹر یا زیادہ فاصلے پر ہے، وہ اس سہولت سے مستفید ہوں گی۔
سینیٹ کااجلاس طلب،16نکاتی ایجنڈاجاری
اپریل 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔