حکومت کا9مئی سےمتعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانےکافیصلہ

0
17

حکومت نے9مئی سےمتعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نےپی ٹی آئی کےمطالبات کاجواب تیارکرلیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کاجواب میں کہناہےکہ حکومتی مذاکر اتی خصوصی کمیٹی2 نکاتی مطالبات کاجائزہ لےرہی ہے،نومئی کو جی ایچ کیوکورکمانڈرکےگھرپرحملہ ہوا،شہداکی یادگاروں اورمجسموں کی بےحرمتی کی گئی،منظم منصوبہ بندی سےفوجی تنصیبات کونشانہ بنایاگیا،عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات پرجوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا۔
ذرائع کےمطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کاجواب میں کہناہےکہ 9مئی سےمتعلق عدالتوں میں چالان پیش ہوچکے،نومئی کاکوئی سیاسی قیدی نہیں،پی ٹی آئی مطالبات کاحقائق سےتعلق نہیں،پی ٹی آئی مذاکرات کمیٹی کوچوتھےدورمیں تحریری جواب دیاجائےگا۔

Leave a reply