حکومت کیلئےخطرےکی گھنٹی ،پی ٹی آئی کاتحریک عدم اعتمادپرغور

0
10

تحریک انصاف نےقومی اسمبلی میں اپوزیشن اتحادکےساتھ مل کروزیراعظم شہبازشریف اورسپیکر ایاز صادق کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے غورشروع کردیا۔
ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی عمران کےساتھ وکلا اوراُن کی بہنوں کی ملاقات میں سپیکرقومی اسمبلی اوروزیراعظم شہبازشریف کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کےبارےمیں گفتگوہوئی جس میں اپوزیشن اتحاد اور محمود خان اچکزئی کے سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم دیا، عمران خان نے پی ٹی آئی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار دیا۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ عمران خان نےحکومت کواسمبلی کےاندراورباہربھرپورٹف ٹائم دینےپراتفاق کیا۔
پی ٹی آئی رہنماوسابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکاکہناتھاکہ سپیکر اور وزیراعظم دونوں کے خلاف عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے عدم اعتماد کا معاملہ وقتی طور پر روکا ہے، اگر عدم اعتماد لائیں تو سمجھا جائے گا کہ جنگ میں بھی سیاست کر رہے ہیں۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کامزیدکہناتھاکہ تحریک عدم اعتماد کا آپشن وقت پر استعمال کریں گے۔

Leave a reply