خاتون پرتشدد ہجوم سے بچانے پر اے ایس پی شہر بانو کو خراج تحسین:مریم نواز

0
128

لاہور: نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے پر اے ایس پی شہر بانو کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی نے بہادری، عقل مندی اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کیا، شہربانو بروقت نہ پہنچتیں تو حادثہ ہونے کا خطرہ تھا، شہربانو آپ کا شکریہ! آپ پر ہم سب کو فخر ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ نے قانون اور انسانیت دونوں کا سراونچا کیا، توقع کرتی ہوں پولیس فورس کا ہر فرد اسی جذبے سے عوام کے جان ومال کے تحفظ میں اپنا کردارادا کرے۔

Leave a reply