خاتون کوللکارنےوالادہشتگردو ں اورمجرموں سے ڈرتا ہے ،عطاتارڑ

0
12

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےکہاہےکہ اسٹیج پر کھڑے ہو کر خاتون کو للکارنے والادہشت گردوں اور مجرموں سےڈرتاہے،اندرسےکھوکھلےانسان ہی دھمکیاں دےسکتےہیں۔
وفاقی وزیرعطااللہ تارڑ اورامیرمقام نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکاکہناتھاکہ پختون قوم روایات کی امین ہے،ماں، بہن، بیٹی کے احترام کی پختون روایات صدیوں پر محیط ہیں،اسٹیج پر کھڑے ہو کر خاتون کو للکارنے والا دہشت گردوں اور مجرموں سے ڈرتا ہے،اندر سے کھوکھلے انسان ہی صرف دھمکیاں دے سکتے ہیں،آپ کو چاہئے تھا کہ قوم کو بتاتے کہ صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ کیسے کیا جائے گا؟مریم نواز نے ظالم و جابر کے سامنے کلمہ حق کا ورد کیا،پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں 12 سالہ دور اقتدار میں ایک بھی معیاری منصوبہ نہیں بنایا،پختونوں کی دل سے عزت کرتے ہیں پختون روایت کے برخلاف خواتین کے خلاف بھونڈی زبان استعمال کی گئی۔
عطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ جلسہ گاہ بھرنے کے لئے سرکاری وسائل اور مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا، خیبر پختونخوا میں اندھیر نگری چوپٹ راج جیسا قانون رائج ہے، یہ کیسا انقلاب تھا جو صرف خاتون کو للکارنے آیا تھا،ناکام جلسے کا غصہ مریم نواز اور اداروں پر نکالاگیا،جو روٹ دیا تھا، وہ کھلا تھا، انتظامیہ نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، آپ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں، سنجیدگی اپنائیں، دہشت گردی کے خلاف عزم استحکام کے وژن کا حصہ بنیں اور اپنے صوبے میں امن قائم کریں،اپنے صوبے میں ترقیاتی کام کریں، لوگوں کو صحت اور تعلیم کی سہولیات دیں،جو لوگ آپ کی کرپشن کا حصہ نہیں بنتے، آپ انہیں عہدوں سے ہٹا دیتے ہیں، پی ٹی آئی فارن فنڈڈ جماعت ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار کے دیئے ہوئے بیانات پر ارشد شریف نے ثبوتوں کے ساتھ پروگرام کیا تھا،پی ٹی آئی کو گالم گلوچ اور تشدد کے سوا کچھ نہیں آتا،نواز شریف نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے،منافقت کی سیاست پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے،تحریک انصاف کے اندر تصادم ہی تصادم ہے، پی ٹی آئی کا ناکام جلسہ پوری قوم نے دیکھ لیا،ابھی بھی وقت ہے، سنبھل جائیں اور صوبے کے عوام کی خدمت کریں۔
امیرمقام کاکہناتھاکہ آپ کواپنےتابوت اورجنازےکی تیاری کرنی چاہیے،باہر بڑھکیں مارنا اور پھر پاؤں پکڑنا ان کی عادت ہے جو باتیں کی گئی ان کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے ہمارے وسائل کو مال غنیمت سمجھا ہوا ہےان کی آپس میں لڑائی کرپشن میں اپنے اپنے حصے کیلئے ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے گزشتہ روز جلسہ میں جو زبان استعمال کی، وہ وزیراعلیٰ کے عہدہ کی توہین ہے،عدالت میں پیشی کے لئے یہ بیمار ہو جاتے ہیں اور جلسے میں باآسانی شرکت کرتے ہیں، گالم گلوچ کی سیاست ان کی رویات رہی ہے،کل کے جلسے میں خیبر پختونخوا کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔
امیر مقام کامزیدکہناتھاکہ کرپشن کے پیسے پر خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی والے آپس میں دست و گریبان ہیں،عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا، پختون خواتین کے بارے میں اچھی روایت رکھتے ہیں، کل کے جلسے میں مریم نواز کے بارے میں ہتک آمیز الفاظ استعمال کئے گئے،کل کا جلسہ بڑھکوں اور اداروں کو دھمکیوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔

Leave a reply