خان کو لیے بغیر واپس نہیں آنا:انکی رہائی تک مارچ ختم نہیں کرینگے،بشریٰ بی بی
بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نےکہاہےکہ خان کو لیے بغیر واپس نہیں آنا،انکی رہائی تک مارچ ختم نہیں کرینگے۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ہزارہ انٹرچینج کے قریب احتجاج میں شامل افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ میں اپنی آخری سانس تک کھڑی رہوں گی، آپ لوگوں نے بھی میرا ساتھ دینا ہے، آپ لوگ میرا ساتھ نہیں دیں گے تب بھی میں کھڑی رہوں گی کیونکہ یہ صرف میرے شوہر کی بات نہیں بلکہ یہ اس ملک اور اس ملک کے لیڈر کی بات ہے۔
بشریٰ بی بی کامزیدکہناتھاکہ جب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آ جائیں گے ہم اس مارچ کو ختم نہیں کریں گے۔ ’آپ اپنی گاڑیوں میں بیٹھیں، ہمیں تیز جانا ہے اور خان کو لیے بغیر واپس نہیں آنا، اس طرح کرنے سے آپ لوگ تھک جائیں گے‘۔
اُن کاکہناتھاکہ مجھے امید نہیں یقین ہے کہ پٹھان غیرت مند قوم ہے اور آخری وقت تک وہ ساتھ نہیں چھوڑتے، بشریٰ بی بی نے اپنے مختصر سے خطاب کے آخر میں نعرہ بھی لگایا۔
واضح رہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی قیادت میں قافلہ گزشتہ روزصوابی سےاسلام آبادکی جانب مارچ کےلئےروانہ ہواتھاجس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے احتجاج میں شریک ہیں ۔
ن لیگ حکومت کی جانب سےیکسرنظراندازکرنےپرپی پی ناراض
جنوری 22, 2025وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس کل بلانےکافیصلہ
جنوری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نومنتخب ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری:شہبازشریف کی شرکت
جولائی 23, 2024 -
وفاقی کابینہ نے2025کیلئے حج پالیسی کی منظوری دےدی
نومبر 5, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔