خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس:ملزمان کاجسمانی ریمانڈ منظور

0
12

معروف رائٹروڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس میں مرکزی ملزمان کاجسمانی ریمانڈ منظور کر لیاگیا۔
لاہورکی انسداددہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی۔
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کا مقدمہ مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا۔
ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسرنےکہاکہ حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے۔ خلیل الرحمن قمر نے جیل میں ملزمان کو شناخت کیا۔
تفتیشی افسرنےاستدعاکی کہ تفتیش کیلئے ملزمان کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نےملزمان کا7روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیا۔

Leave a reply