خواتین ارکان اسمبلی کا جیل روڈ پولیس خدمت مرکز کا دورہ

0
52

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق اے ایس پی خاتون آفیسر شہربانو نے ارکان اسمبلی کو بریفنگ دی، صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

خواتین ارکان کو پولیس خدمت مرکز کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا،خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنا ناقابل برداشت ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز خواتین کو ہراساں کرنے کو اپنی ریڈ لائن قرار دے چکی۔

عورت محفوظ ہوگی تو معاشرہ محفوظ ہوگا، پنجاب پولیس خدمت مرکز کا ماحول قابل تعریف ہے، شہربانو جیسی آفیسر تمام خواتین کے لیے فخر کی علامت ہے۔ شہربانو نے دانشمندی اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم خاتون کی جان بچائی، پنجاب میں خواتین کو ورکنگ جگہوں پر ہراساں کرنے کی اب اجازت نہیں دینگے۔

Leave a reply