خواتین کوٹکٹس نہ جاری کرنےپرالیکشن کمیشن کابڑاایکشن

0
30

انتخابات میں خواتین کو5فیصدٹکٹس نہ دینےپرالیکشن کمیشن نے12 جماعتوں  کےسربراہوں کوطلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کےسربراہان کو4ستمبرکوطلب کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے خواتین کو 5 فیصد ٹکٹس نہ دینے کے کیس میں نوٹس کرتےہوئےجماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو طلب کیا۔
الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک کے سعد رضوی اورخرم نوازگنڈاپور کوبھی نوٹس جاری کر دیے۔الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 206 پر عمل درآمد کیس کے حوالے سے نوٹس جاری کیے۔الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 4ستمبرکو ہوگی۔

Leave a reply