خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان کا پیغام

0
116

(پاکستان ٹوڈے) مارچ خواتین کا ہر شعبے میں کامیابیوں کے اعتراف کا دن ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ دین اسلام میں آج سے 14سو سال پہلے خواتین کوعزت و حقوق دیئے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں خواتین کا ایک اہم کردار ہے۔

صوبہ پنجاب میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونا، خواتین کی عظمت کا اعتراف ہے، فاطمہ جناح ؒ ، بے نظیر بھٹو شہیدسے لے کر مریم نواز شریف تک پاکستانی خواتین نے ہمیشہ ہمارے عزت و وقار میں اضافہ کیا ہے۔

عورت سے اگر علم چھین لیا جائے تو جہالت نسلوں تک سفر کرتی ہے۔ معاشرے کی ترقی خواتین کے تعمیری کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ پاکستانی خواتین نے دنیا کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔سپیکرپنجاب اسمبلی

Leave a reply