خودکوبدقسمت سمجھتاہوں،پارلیمنٹ پرپہلےبھی حملہ ہواتواسی کرسی پرتھا،سپیکر

سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےکہاہےکہ میرےہردورمیں پارلیمنٹ پرحملہ ہوتاہےاس لحاظ سے خود کو بدقسمت سمجھتاہوں،2014میں ایک جماعت نےپارلیمنٹ پرحملہ کیاتواسی کرسی پرتھا۔
قومی اسمبلی کےاجلاس میں تمام جماعتوں نےگزشتہ رات کوپارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری کےواقعےپربات کی ۔
سپیکرایازصادق نےکہاکل رات پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر ایکشن لیں گے۔ رات جو ہوا اس کا نوٹس لیا ہے اس کی تحقیقات ہونگی ۔یہ بہت اہم ایشو ہے میں اس کا جواب دوں گا،اگر کسی نے خلاف ورزی کی ہوگی تو خود ایف آئی آر کراؤں گا۔
ایازصادق نےمزیدکہاہےکہ میں خود کو بدقسمت سمجھتا ہوں کہ دو ہزار چودہ میں تحریک انصاف نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہے اس وقت میں سپیکر تھا پھر تحریک انصاف نے اپنی حکومت میں پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا سپیکر نے پارلیمنٹ کے اندر حملے کی فوٹیجز مانگ لیں۔ پارلیمنٹ کے تمام گیٹس اور لابیز کی فوٹیجز مانگ لیں۔
سپیکرایازصادق نےحکومت اوراپوزیشن اراکین کومعاملےکی تحقیقات کےلئے اپنےچیمبربلا لیا۔
صدررجب طیب اردوان2روزہ دورےپر آج پاکستان پہنچیں گے
فروری 12, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔