خونریزی روکنے کیلئے انسانی اور سفارتی کردار کو بغیر کسی ہچکچاہٹ جاری رکھیں گے،قطر

قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نےکہاہےکہ وہ خونریزی روکنے کے لیے اپنے انسانی اور سفارتی کردار کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جاری رکھیں گے۔
اسرائیل کےقطرپرحملےکےبعدسلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کیاگیاجس میں سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر پر ہونے والے حملے کی متفقہ طور پر مذمت کی قرارداد منظور کی ہے۔
سلامتی کونسل کےہنگامی اجلاس سےخطاب کرتےہوئے قطرکےوزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا تھادوحہ پراسرائیل کاحملہ کرناسفارتی تعلقات کی توہین کےمترادف ہے، اور اسرائیل حماس کے رہنماؤں کونشانہ بناکرغزہ جنگ بندی مذاکرات کاخاتمہ چاہتاہے۔
اس موقع پرقطری وزیراعظم نےسلامتی کونسل کےاراکین کویقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قطر کا ثالثی کا کردار عالمی سطح پر سراہا گیا، انہوں نے ساتھ ہی واضح کر دیا کہ وہ خونریزی روکنے کے لیے اپنے انسانی اور سفارتی کردار کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جاری رکھیں گے۔
واضح رہےکہ اسرائیل نے9ستمبرکوقطرکےدارالحکومت دوحہ میں حملہ کرکےحماس کےلیڈ خلیل الحیا کے بیٹے اور معاون سمیت 6 افراد شہیدکیاتھا۔