خیبرپختونخوا: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے۔
حکومت ِخیبر پختونخوا نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے بھر میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے۔خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے ، امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کر دیں۔
تعلیمی ذرائع کے مطابق صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے، تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔
چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپریل میں امتحانات کرانے کے احکامات دیے ہیں، جس کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل کو لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے اجلاس میں اسی ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا کےحکومتی ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں اب انٹر کے امتحانات 10 اپریل کی بجائے 7 مئی کو شروع ہوں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صاحبزادہ حامدرضاسمیت متعددپی ٹی آئی اراکین گرفتار
ستمبر 10, 2024 -
انسانی سرجنز سے بھی زیادہ باصلاحیت روبوٹ سرجن متعارف
اپریل 19, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔