دبئی کا ’’ورچوئل ورک ویزا‘‘ غیر ملکی کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

0
1

متحدہ عرب امارات جانےکے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری،دبئی نے ڈیجیٹل نومیڈز اور ریموٹ ورک کرنیوالے پروفیشنلز کیلئے ایک منفرد پروگرام متعارف کروادیا۔ جسے ’’ورچوئل ورک ویزا‘‘کا نام دیا گیا ہے۔
یہ ویزا ایسے افراد کو ایک سال تک دبئی میں رہائش کا موقع فراہم کرتا ہے ،جو دنیا کے کسی بھی ملک سے اپنی ملازمت یا کاروبار کو آن لائن انجام دیتے ہیں،اس کیلئے کسی سپانسر کی ضرورت نہیں ہوگی، البتہ چند شرائط لازمی پوری کرنا ہوں گی۔اس ویزے کی اہلیت کیلئے ضروری ہے کہ درخواست دہندہ کسی غیر ملکی کمپنی میں ملازم ہو یا اپنا کاروبار بیرونِ ملک رجسٹرڈ ہو، مزید یہ کہ اس کی کم از کم ماہانہ آمدنی 12,856 درہم (تقریباً 9 لاکھ 87 ہزار پاکستانی روپے) ہونا لازمی ہے۔
درخواست دینے کیلئے کچھ لازمی دستاویزات درکار ہیں، جن میں پاسپورٹ، ہیلتھ انشورنس، ملازمت یا بزنس کا ثبوت، کرمنل ریکارڈ سرٹیفکیٹ، رہائش کا پروف اور سیلری سلپ یا بینک سٹیٹمنٹ شامل ہے۔یہ ویزا اُن پروفیشنلز کیلئے بہترین آپشن ہے، جو دبئی میں جدید طرزِ زندگی کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں ،لیکن مستقل رہائش اختیار نہیں کرنا چاہتے، اس ویزے کی مدت ایک سال ہے، تاہم اگر آپ دوبارہ اہل ہوں، تو اس کی تجدید کروا سکتے ہیں۔

Leave a reply