![](https://pakistantoday.tv/wp-content/uploads/2024/06/Website-final-940-x400-905x400.jpg)
پاکستان ٹوڈے: متحدہ عرب امارات کا مشہور سیاحتی شہر دبئی ، دنیا بھر کےسیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کیلئے یورپی سیاحوں کی بکنگ میں بڑا اضافہ ریکارڈ۔ ماراتی ذرائع کے مطابق دبئی کیلئے اس سال یورپی سیاحوں کی بکنگ میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔۔۔دبئی دنیا کے ان 10 سرفہرست سیاحتی مقامات میں شامل ہے ،جہاں موسم گرما کے دوران یورپی اور دیگر ممالک سے سیاح آتے ہیں۔
اس سال جولائی اور اگست میں موسم گرما کے عروج کے دوران یورپی سیاحوں کی بکنگ میں 11 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ فارورڈ کیز کے مطابق اعدادوشمار سے پتا چلتا ہے کہ یورپ سے د بئی کے سفر کیلئے ایئرلائن بکنگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اعدادوشمار میں مغربی یورپ کے ممالک شامل ہیں۔
دبئی کے محکمہ اقتصادیات و سیاحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اپریل 2024 تک دبئی آنیوالے مغربی یورپ کے سیاح سرفہرست رہے۔ چار ماہ کے دوران ان کی تعداد 1.45 ملین رہی ،جو کُل سیاحوں کا 22 فیصد ہے۔
رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران دبئی آنیوالے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 6.68 ملین رہی ،جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 6.02 ملین سیاح یہاں آئے تھے، جو اس سال چار ماہ کے دوران11 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈونلڈٹرمپ کاغزہ پرقبضہ کرنےکااعلان
فروری 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔