پاکستان ٹوڈے: دنیا کی امیر ترین خاتون کون ہیں؟۔ وہ ایک سو ارب ڈالرز کا ہند سہ عبور کرنے میں کیسے کامیاب ہوئیں؟
تفصیلات کے مطابق بلومبرگ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتا دیا۔ مشہور میک اپ برانڈ کی مالک فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرز 100 ارب ڈالرز کی مالک بننے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں۔ فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس گزشتہ سال دسمبر میں 100 ارب ڈالرز کے ہند سے کو عبور کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں، مگر ان کی دولت میں کچھ عرصے بعد کمی آگئی تھی،
مگر اب وہ101 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 14 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی میں پیشرفت اور دیگر وجوہ کے باعث دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں حالیہ مہینوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق امیر ترین افراد کی دولت میں رواں سال کے دوران اب تک 2200 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ پہلی بار ہے جب بیک وقت 15 افراد 100 ارب ڈالرز سے زائد کے مالک بنے ہیں، جن میں فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس بھی شامل ہیں۔ فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرز خواتین میں مقبول ترین میک اپ برانڈ لوریئل کی مالک ہیں، اس میک اپ اینڈ بیوٹی کمپنی کے کاروبار کا آغاز ان کے آباؤ اجداد نے 1907 میں کیا تھا۔
وہ اپنے اس میک اپ کے خاندانی کاروبار میں 33 فیصد کی مالک ہیں، ان کو یہ جائداد اپنی والدہ لیلی این بیٹنکورٹ سے وراثت میں ملی۔انہوں نے 1984میں شادی کی تھی اور وہ 2 بیٹوں کی ماں بھی ہیں۔فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرز ایک مصنفہ بھی ہیں ،جو کئی اہم موضوعات پر کتابیں بھی لکھ چکی ہیں۔
فرانسیسی وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتمادکامیاب
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔