پاکستان ٹوڈے: 102 سال پرانی گاڑی میں دنیا کی سیر کرتا ہوا آسٹریلوی جوڑا پاکستان پہنچ گیا۔
76 سالہ آ سٹریلوی بزرگ سیاح جوڑا اپنی اوپن ونٹیج کار میں9ممالک کی سیر کرتا ہوا ان دنوں پاکستان میں موجودہے۔ 102 سال پرانی کلاسک کار میں دنیا کی سیاحت پر نکلا بزرگ آسٹریلوی جوڑا جیسے ہی پاکستان کے شہرجیکب آباد پہنچا، تو گرمی سے بے حال ہو گیا۔76 سالہ آسٹریلوی بزرگ لینگلی کڈبے اور ان کی ہم عمر اہلیہ بیورلی کڈبے پر مشتمل آسٹریلوی بزرگ سیاح جوڑے نےجیکب آباد پہنچ کر اپنی پرانی کار میں سفر ترک کر دیا اورجیکب آباد سے ٹرک میں لاد کر لاہور کیلئے نکل پڑا۔
بزرگ سیاح آسٹریلوی جوڑا اپنی 1922 کے ماڈل کی ونٹیج کار میں لندن سے میلبورن کے سفر پر نکلا ہواہے۔یکم اپریل کو بزرگ سیاح جوڑا برطانیہ سے آسٹریلیا تک کاسفر اپنی 102 سالہ پرانی کار میں کرچکا۔یہ سیاح جوڑا فرانس، بیلجیئم ، لیکسمبرگ، جرمنی، آسٹریا، سلووینیا، کروشیا، سربیا، بلغاریہ ، ترکیہ اور ایران سمیت کئی ممالک سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچا ہے۔
آسٹریلوی بزرگ سیاح جوڑا پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں بارڈر سے دالبندین میں داخل ہوا ، جہاں سے وہ کوئٹہ اور پھر سندھ کے شہر جیکب آباد پہنچا۔آج یا کل یہ جوڑا پنجاب کے تاریخی و ثقافتی شہر لاہور پہنچے گا۔لاہور کی سیاحت کے بعد سیاح جوڑا واہگہ بارڈر سے بھارت میں داخل ہو گا۔اپنی102 سالہ قدیم کار میں لندن سے میلبرن تک آسٹریلوی بزرگ سیاح جوڑے کا بذریعہ سڑک یہ سفر ایک ریکارڈ ہو گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔