
دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی فہرست جاری،فن لینڈ مسلسل 8 ویں سال دنیا کا سب سے خوش باش ملک قرار، پاکستان کا نمبر کیا ہے؟ تفصیلات منظر عام پرآ گئیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال خوشی کا عالمی دن 20 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 میں اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش باش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
اس فہرست میں پاکستان سمیت دنیابھرسے147 ممالک کو شامل کیا گیا ہے اور فن لینڈ مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔ اس فہرست میں رواں سال پاکستان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 109 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 108 تھا۔
اس فہرست کی تیاری کیلئے 140 سے زائد ممالک کے افراد سے 2022 سے 2024 کے دوران ہونیوالے عالمی سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ممالک کی درجہ بندی کیلئے فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔
اس فہرست میں دنیا کے 10 خوش ترین ممالک میں پہلے نمبر پر فن لینڈ،دوسرے نمبر پر ڈنمارک، تیسرے پر آئس لینڈ، چوتھے نمبر پر سویڈن، پانچویں پر نیدرلینڈز ،چھٹے پر کوسٹ ا ریکا،ساتویں پر ناروے،آٹھویں پر اسرائیل،نویں نمبر پر لکسمبرگ جبکہ دسویں نمبر پر میکسیکو ہے۔
سینیٹ کااجلاس طلب،16نکاتی ایجنڈاجاری
اپریل 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ایس ایل 10ٹرافی کا تاریخ میں پہلی بارٹورکافیصلہ
مارچ 15, 2025 -
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،نوٹیفکیشن جاری
مارچ 29, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔