قطب شمالی کے خطے میں واقع یورپی ممالک سویڈن اور ناروے کے یہ علاقے اپنے شاندار نظاروں کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
یہاں کے مختلف علاقوں میں موسم گرما کے دوران6 مہینے سورج چمکتا رہتا ہے اورغروب نہیں ہوتا، بس رات کو روشنی کچھ مدھم ہو جاتی ہے۔ ان میںناروے کا سب سے بڑا شہر تھرومس سرفہرست ہے، جہاں موسم گرما کے دوران 19 مئی سے 26 جولائی کے درمیان سورج غروب نہیں ہوتا۔
تاہم یہاں کے کچھ علاقوں میں آدھی رات کو سورج کی روشنی قدرے مدھم ضرور ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ ارد گرد موجود پہاڑیاں اور بلندو بالا عمارتیں ہیں۔گرمیوں میں اس شہر کے مختلف حصوں میں رات گئے بھی سورج کی روشنی کو دیکھنا ممکن ہے اور اس مقصد کیلئے یہاں آنیوالے سیاح رات گئے کیبل کار کو استعمال کرتے ہیں ،تاکہ آدھی رات کو سورج کا نظارہ کر سکیں۔
ناروے ہی کے لوفوتن جزائر پر 26 مئی سے 17 جولائی کے دوران سورج غروب نہیں ہوتا،اسی لیے ناروے کو آدھی رات کے سورج کی سرزمین بھی پکارا جاتا ہے۔اس حوالے سےناروے کا شمالی حصہ نارتھ کیپ ٹاؤن بھی سیاحوں میں بہت مقبول ہے اور گرمیوں کے دوران یہاں فوٹو گرافرز کی بڑی تعداد رات کو سورج کا نظارہ کرنے آتی ہے۔
ناروے ہی میں قطب شمالی کے قریب سویلبارڈ مین لینڈ جزیرے پر بھی گرمیوں میں 24 گھنٹے سورج کی روشنی نظر آتی رہتی ہے،اس جگہ 19 اپریل سے 23 اگست تک سورج غروب نہیں ہوتا، جون اور جولائی کے مہینوں میں تو یہاں آدھی رات اور دوپہر کے درمیان فرق کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔
ناروے کے علاوہ سویڈن کے شمالی علاقے کیرونا میں بھی آدھی رات کو سورج کو چمکتے دیکھا جا سکتا ہے،جبکہ کیرونا کے شمال میں ناروے کی سرحد کے قریب ابیسکو نیشنل پارک بھی اس حوالے سے موسم گرما میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے، کیونکہ یہاں بھی آدھی رات کو سورج کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل:صدر مملکت نے دستخط کردئیے
اگست 8, 2024 -
شراب برآمدگی کیس:علی امین گنڈاپورکوگرفتارکرنےکاحکم
ستمبر 4, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔