دورہ پاکستان،ویسٹ انڈیزکی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

0
37

دورہ پاکستان کےلئےویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیم 19سال بعد کپتان کریگ براتھ ویٹ کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گئی۔
ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈکپتان کریگ براتھ ویٹ کی قیادت میں نجی ایئرلائن کی فلائٹ ای کے 612 سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچا۔ٹیم کوسخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سےہوٹل منتقل کردیاگیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک اسلام آباد کلب میں پریکٹس میچ کھیلے گی۔
پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان دوٹیسٹ میچ شیڈول ہےسیریزکاپہلامیچ 17 جنوری کو ملتان میں شروع ہوگاجبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ اسی وینیو پر 25 جنوری سے شروع ہوگا۔
واضح رہےکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی۔اس سےقبل ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے آخری بار 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Leave a reply