دوسرےٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کےخلاف پاکستان ٹیم کومشکلات کا سامنا، پاکستان کی آدھی ٹیم 80رنزپرپویلین لوٹ گئی۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہےدوسرےٹیسٹ میچ کےچوتھےروزقومی ٹیم بنگلہ دیشی بولرزکےسامنےبےبس ہوگئی۔پاکستان اپنی دوسری اننگ میں پھرناکام ہوگیا،ایک کےبعدایک کھلاڑی واپس پویلین لوٹتےگئے۔عبداللہ شفیق 10 گیندوں پر 3 اور صائم ایوب 35 گیندوں پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔خرم شہزاد 6 گیندوں پر بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے شان مسعود 34 گیندوں پر 28 جبکہ بابر اعظم 18 گیندوں پر 11 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔
بنگلہ دیش کےبولرز حسن محمود نے 22 اور ناہید رانا نے 12 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
تیسرا روز:
تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں صرف 9 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دی تھیں، عبداللہ شفیق 3 اور خرم شہزاد صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔ قومی ٹیم کو مہمان ٹیم پر 21 رنز کی برتری حاصل تھی۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ میر حمزہ اور سلمان علی آغا نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کھیل کے تیسرے روز پاکستانی بالرز نے شاندار کم بیک کیا، خرم شہزاد اور میر حمزہ نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کے ٹاپ 6 بیٹر کو محض 26 رنز کے عوض پویلین بھیج دیا تھا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شادمان اسلام 10، کپتان نجم الحسن شانتو 4 ،مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2 جبکہ ذاکر حسن اور مومن الحق ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بعدازاں لٹن داس اور مہدی حسن میراز نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 165 رنز بناکر بنگلہ دیشی ٹیم کی میچ میں واپسی ممکن بنائی، مہدی 78 رنز اور لٹن داس 138 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تسکین احمد 1 اور ناہید رانا صفر پر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 جبکہ میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
دوسرا روز:
قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں عبداللہ شفیق کی صورت میں صفر پر پہلی وکٹ کا نقصان ہوا تاہم کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، بعدازاں شان 57، صائم ایوب 58 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 16، بابراعظم 31 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، وکٹ کیپر محمد رضوان 29 اور آغا سلمان 54، خرم شہزاد 12، محمد علی 2 اور ابرار احمد صرف 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5، تسکین احمد نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور ناہیند رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پہلا روز:
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ختم کردیا گیا تھا جبکہ خراب موسم کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کا اسکواڈ:
کپتان نجم الحسن شانتو، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الاسلام، مشفق الرحیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، حسن محمود اور ناہید راناشامل ہیں۔
واضح رہےکہ مہمان ٹیم کودومیچوں کی سیریزمیں 1-0کی برتری حاصل ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مقدمات کی تفصیلات کیلئےبشریٰ بی بی کاعدالت سے رجوع
جولائی 22, 2024 -
حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا گیا
جولائی 1, 2024 -
عزیز میاں قوال کی آج 82 ویں سالگرہ منائی جائے گی
اپریل 17, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔